جنیوا : انسانی حقوق کی تنظیم یورومیڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ تک غیر مشروط اور مکمل رسائی دی جائے تاکہ اسرائیل کے مبینہ جرائم اور نسل کشی کے شواہد دستاویزی شکل میں حاصل کیے جا سکیں۔
تنظیم نے کہا ہے کہ مصر میں حالیہ جنگ بندی معاہدے کے بعد اب غزہ کو دنیا کے سامنے کھولنا ضروری ہے تاکہ بین الاقوامی صحافی، اقوامِ متحدہ کے تحقیقاتی مشن، بین الاقوامی فوجداری عدالت کی ٹیمیں آزادانہ طور پر علاقے میں داخل ہو کر تباہی، بے گھر ہونے اور انسانی المیے کے پورے دائرۂ کار کو دستاویزی شکل دے سکیں۔ یورو-میڈ نے خبردار کیا کہ اگر رسائی محدود یا روک دی گئی تو یہ اسرائیلی حکام کے خلاف شواہد چھپانے کے مترادف ہوگا اور جوابدہی کے راستے بند ہو سکتے ہیں۔
تنظیم نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے اور مجرموں کو کٹہرے میں لایا جا سکے.
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے غزہ میں رسائی دی جائے،…
جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے غزہ میں رسائی دی جائے، یورومیڈ
-
Raza Musani - اکتوبر 17, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 2
- 1 minute read


































