Mon Oct 19, 2026

آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

ضمنی انتخابات، تمام 33 نشستوں پر عمران خان ہی امیدوار ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ لاہور میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، تمام حلقوں سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہمارے امیدوار ہوں گے۔عوام مطالبہ کر رہے ہیں ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، 16 مارچ کوعوام واضح پیغام دیں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انتخابات میں تاخیر آئین شکنی ہوگی۔ آئین میں 90 روز سے زیادہ عرصے میں انتخاب کرانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آئین اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز میں انتخابات کا پابند بناتا ہے۔ شاہ محمود نے کہا اجلاس میں پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور 4 قراردادیں پیش کی گئیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular