
گجرات : گجرات کے محلہ خیبر جلالپورجٹاں کی امام بارگاہ کے متولی کے بھاٸیوں پر فائرنگ سے راہگیر سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخميوں کو تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ، فاٸرنگ کا واقع امام بارگاہ کے سامنے بیٹھ کر بدتمیزی کرنے سے روکنے کے باعث پیش آیا پوليس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے 8 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔


































