Sat Oct 24, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

برٹش ایئرویز نے حجاب آپشن کے ساتھ نیا یونیفارم متعارف کروا دیا

لندن : برطانیہ کی قومی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز(بی اے) نے 20 سال بعد اپنا نیا یونیفارم ملازمین میں تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔ برطانوی فضائی کمپنی کے یونیفارم میں 20 سال میں پہلی بار یہ بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اس میں مردوں کے لیے تیار کردہ تھری پیس سُوٹ اور خواتین کے لیے کئی اختیار(آپشنز) شامل ہیں۔
ان میں خواتین عملہ کے لیے ایک جدید جمپ سوٹ متعارف کروایا گیا ہے اوریہ کسی بھی ایئرلائن میں متعارف کردہ پہلا لباس ہے، اس نئی وردی میں حجاب کا آپشن اور نیم آستین والی شرٹ بھی موجود ہے۔ برٹش ائیرویز کے انجینئرز اور گراؤنڈ عملہ سب سے پہلے نئی یونیفارم پہنے گا ، اس کے بعد طیارے کا عملہ (کیبن کریو)، پائلٹ اور چیک ان ایجنٹس مرحلہ وار نیا یونیفارم پہنیں گے۔ کمپنی کے انجینئرز اور گراؤنڈ کے عملہ نے آسان رسائی والی آلات کی جیبوں اور ٹچ سکرین ٹیکنالوجی کے کپڑے والے دستانوں کے اضافے کی درخواست کی تھی اور اسی کے اس تقاضے کی روشنی میں کے ڈیزائن میں متعدد ترامیم کی گئی ہیں۔
برٹش ائیرویز کا کہنا ہے کہ نئے یونیفارم کا رنگ طیارے کے پر کے اوپر ہوا کی نقل و حرکت سے متاثر ہے جبکہ حجاب کو ثقافتی اور مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے آرام اور سہولت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ یونیفارم فیشن ڈیزائنر سیوائل رو اور درزی اوزوالڈ بوتینگ نے تیارکیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular