
لندن : برطانیہ نے یوکرین کو دور مار میزائل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ یوکرین کو میزائل دینے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ برطانیہ نے جرمنی سے ٹورس میزائل لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ اپنے زیر استعمال اسٹورم میزائل یوکرین کو اس وقت ہی دے گا جب جرمنی سے اس کا ٹورس میزائل کا معاہدہ طے پائے جائے گا۔ یوکرین کو اسٹورم میزائل دینے کے فیصلے پر روس نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے روس کے خلاف جارحیت قرار دیا ہے۔ اسٹورم میزائل اہداف کو باآسانی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے.


































