
لندن : برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کے لیے جاری کیے گئے تین سو پچاس برآمدی لائسنسوں میں سے تیس کو معطل کردیا ہے۔ برطانیہ کے سیکریٹری فارن افیئرڈیوڈ لیمی کے مطابق اسرائیل کو اسلحے کی برآمد کیلئے مزید لائسنس بھی منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔ مسٹر ڈیوڈ لیمی کے مطابق جن کمپنیوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں ان سے ملنے والا اسلحہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں استعمال ہونے کا خدشہ تھا۔ برطانیہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی فراہمی کو روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔


































