Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

برازیل کی 8 سالہ بچی کم عمر ترین ماہرِ فلکیات بن گئی

برازیلیہ : برازیل کی 8 سالہ نکول اولیویرا دنیا کی سب سے کم عمر ماہرِ فلکیات بن گئی، برازیل کے شہر فورٹالیزا میں رہنے والی 8 سالہ نکول نے ناسا سے وابستہ پروگرام میں شامل ہوکر ایسٹرائیڈز یعنی سیارچوں کی تلاش شروع کردی ہے، نکول نے اب تک 18 سیارچوں کا سراغ لگا لیا ہے، ناسا کے اس پروجیکٹ کو ایسٹرائیڈ ہنٹرز کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو کائنات میں دریافتوں کے لیے مدد دے کر سائنس سے متعارف کروانا ہے، نکول کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا کمرا نظام شمسی کے پوسٹرز سے بھرا ہوا ہے اور وہ اپنے فارغ وقت میں ٹیلی اسکوپ کی مدد سے آسمان کی تصاویر لیتی رہتی ہے، جبکہ وہ اپنا زیادہ وقت کمپیوٹر پر سیارچوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے گزارتی ہیں، اپنے یوٹیوب چینل پر نکول نے برازیل کے ماہر فلکیات ڈولیا ڈی میلو جیسی بااثر شخصیات کا انٹرویو کیا ، جنہوں نے ایس این 1997 ڈی نامی سپرنووا کی دریافت میں حصہ لیا تھا، جہاں تک اس کے اپنے عزائم ہیں تو وہ بڑے ہو کر ایرو اسپیس انجینئر بننا چاہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ راکٹ بنانا چاہتی ہیں اور ابھی وہ فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی خلائی مرکز میں ان کے راکٹ دیکھنے کی خواہاں ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular