
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ کے اسپتالوں پر حملے کے تازہ سلسلے میں نصر اسپتال پر بھی بم برسادئے۔
اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں بائیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے خان یونس میں نصر اسپتال کو حملے کا نشانہ بنایا جس سے اس کی دوا ساز لیبارٹری کو نقصان پہنچا۔
اس سے قبل صیہونی فوج نے یورپین اور انڈونیشین اسپتالوں پر حملے کئے تھے۔ شمالی غزہ پر بمباری سے تمام اسپتال غیر فعال ہوچکے ہیں۔ صیہونی فوج خان یونس۔ جبالیہ۔ نصیرات اور محفوظ قرار دئے گئے المواصی پر بھی وحشیانہ حملے کر رہی ہے۔
چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد ایک سو باون تک جاپہنچی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں مزید 5 صحافی بھی شہید ہوئے جس سے شہید ہونے صحافیوں کی مجموعی تعداد 219 ہو گئیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی اور جنوبی غزہ میں بڑے پیمانے پر زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔ فلسطینیوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ علاقے خالی کردیں۔


































