
جدہ: سعودی عرب اور عراق نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی کوطلب کر لیا ہے۔ یہ ہنگامی اجلاس او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ میں دو جولائی کو منعقدہ ہنگامی اجلاس کے بیان پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔ نئے اجلاس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسن ابراہیم طہ مجلس عاملہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے پر عمل درآمد کے حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔
اس موقع پر اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اشتعال انگیز حرکتیں، تعصب اور جان بوجھ کر مذہبی منافرت کا باعث بن رہی ہیں۔


































