
پٹنہ : ہندوستان کے صوبے بہار میں ہندوتوا شرپسندوں نے مسلمان ٹرک ڈرائیور کو مار مار کر قتل کردیا۔بہار کے ضلع سارن میں رات گئے جانوروں کی ہڈیاں لے جانے والا ٹرک راستے میں خراب ہوگیا۔ ٹرک ڈرائیور جوہر الدین اور مزدور خرابی دور کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ کچھ مقامی باشندے وہاں جمع ہوگئے۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ ٹرک میں جانوروں کی ہڈیاں ہیں اور یہ ناگارہ کی فیکٹری میں لے جائی جارہی ہیں تو انہوں نے مارپیٹ شروع کر دی۔ مزدور تو جان بچاکر فرار ہوگئے لیکن ٹانگ میں لوہے کی راڈ لگی ہونے کی وجہ سے جوہر بھاگ نہیں سکا جس پر ہجوم نے اسے بے دردی سے پیٹا یہاں تک کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔


































