
غزہ : حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے امریکی صدر جو بائیڈن کا تبصرہ مسترد کر دیا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی ریاست کے قیام پر رضامندی ممکن ہے۔ بائیڈن نے کہاتھاکہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کا فلسطینی ریاست کی کسی شکل پر اتفاق کرنا بدستور ممکن تھا۔حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خام خیالی کہ بائیڈن فلسطین کی ریاست اور اس کی خصوصیات کے بارے میں تبلیغ کر رہے ہیں، بائیڈن نسل کشی کی جنگ میں ایک مکمل شریک ہیں اور ہمارے لوگ ان سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھتے۔


































