Sun Oct 25, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

اتحادی ہونے کا مطلب کسی کی جاگیر ہونا نہیں ہے، ایمانوئل میکرون

ایمسٹرڈیم : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے تائیوان پر اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہےکہ فرانس امریکی پالیسیوں کا پیروکار نہیں ہے۔ ایمسٹرڈیم میں ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے کے ساتھ نیوز کانفرنس میں فرانسیی صدر ایمانوئل میکرون نے تائیوان پر امریکی پالیسی کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہاکہ فرانس اب بھی تائیوان پر اسٹیٹس کو کا حامی ہے۔ ان کا ملک چین کے ساتھ تنازع میں امریکی سخت گیر افراد کی پیروی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی ہونے کا مطلب کسی کی جاگیر ہونا نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں اپنے لیے سوچنے کا حق نہیں ہے۔ میکرون نے گزشتہ ہفتے چین کا دورہ کیا تھا اور کہا تھا کہ تائیوان کے بارے میں فرانسیسی اور یورپی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ۔ انہوں نے یورپ کی اسٹریٹجک خود مختاری کی بھی حمایت کی۔اس دورے کے بعد میکرون نے یورپی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ ایسے تنازعات میں نہ پھنسیں جو ان کے اپنے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular