
کولمبو: سری لنکا اگلے ماہ سے ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کا آغاز کررہا ہے، جس کے تحت وہ 25 کروڑ ڈالر مالیت کی چائے کے بدلے ایرانی تیل لے گا۔ سری لنکن عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم حتمی دستاویزات کا انتظار کر رہے ہیں، امید ہے کہ جولائی سے برآمد شروع ہو جائے گی۔ بارٹر پروگرام کے ذریعے سری لنکن سرکاری ملکیتی سیلون پیٹرولیم کمپنی ایران سے تیل خرید کر ملک کی چائے بورڈ کو روپے میں ادائیگی کرے گی، چائے بورڈ اس رقم کی چائے برآمد کنندگان کے ذریعے ایران بھیجے گا۔ ایران میں چائے درآمد کرنے والے نیشنل ایرانی تیل کمپنی کو ریال میں ادائیگی کریں گے۔2012 میں درآمد کیے گئے تیل کیلئے 2021 میں بارٹر ٹریڈ پر اتفاق کیا گیا تھا لیکن سری لنکا میں غیر معمولی ڈالر کی قلت کی وجہ سے عمل درآمد میں مزید وقت لگ گیا۔


































