
ڈھاکا: بنگلہ دیش میں الیکشن سے ایک دن قبل کئی پولنگ مراکز اور اسکولوں کو آگ لگادی گئی۔ بنگلہ دیش میں اتوار کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کررکھا ہے۔ بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں کشیدگی رہی۔ رات گئے نامعلوم افراد نے ٹرین کو آگ لگادی۔ واقعہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے چار پولنگ مراکز سمیت کچھ پرائمری اسکولوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا ہے۔ پولیس غازی پور میں آتشزدگی کے واقعہ کی جانچ میں مصروف ہے۔ ہفتے کو اپوزیشن کی ہڑتال کی کال پر ڈھاکا کی سڑکیں سنسان پڑی رہیں۔


































