Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

بنگلہ دیش : سابق چیف جسٹس سریندا کمار سنہا کو کرپشن کے جرم میں 11 سال قید کی سزا

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی عدالت نے ملک کے پہلے ہندو چیف جسٹس سریندا کمار سنہا کو کرپشن کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے جسٹس سریندا کمار سنہا کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمے کی سماعت کی۔ جسٹس سریندا کمار سنہا عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر غیر موجودگی میں انہیں منی لانڈرنگ کے جرم میں 7سال اور اعتماد مجروح کرنے کے جرم میں 4 سال یعنی مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنا دی۔70 سالہ سابق چیف جسٹس اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور ان پر 4 کروڑ ٹکا کی منی لانڈرنگ کا کیس تھا، جو کسان بینک سے قرض لیا گیا تھا۔ جسٹس سنہا دو سال ملک کے چیف جسٹس رہے اور 2017 میں بیرون ملک منتقل ہوگئے۔ان کے دور میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں ارکان پارلیمنٹ سے ملک کے اعلیٰ ترین ججز کو برطرف کرنے کا اختیار چھین لیا تھا۔ سنہا نے الزام لگایا ہے کہ ان سے جبری استعفیٰ لیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے ملک کی موجودہ غیر جمہوری اور آمرانہ حکومت کی مخالفت کی تھی۔ اور ان کے خلاف کرپشن کا مقدمہ بھی محض انتقامی کارروائی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular