
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہے جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی دیرپا ترقی، سی پیک، وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے امن و امان کی بحالی کے لیے بہت قربانیاں دیں، امن و امان کے قیام سے ہی ترقی ہوتی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آرمی چیف کو بتایا کہ صوبے میں بہت سے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔


































