
باجوڑ: خیبرپختونخوا میں باجوڑ کے علاقے ڈبرائی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات گئے سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ باجوڑ میں سرچ آپریشن شروع کیا، آپریشن کے دوران ڈبرائی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا، جس میں ایف سی کے دو جوان اور دو پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں ایف سی کے 28 سالہ لانس نائیک مدثر جن کا تعلق کوہاٹ سے تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے سپاہی 26 سالہ جمشید، پولیس کانسٹیبل سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطبق علاقے میں ایریا کلیرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کو تلاش کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔


































