
وارسا : یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا ہے کہ غزہ میں آبادیاتی یا علاقائی تبدیلی کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ وارسا میں یورپی یونین کے غیر ملکی وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس کے بعد پولینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کاجا کالاس نے کہا کہ یورپی ممالک کی اکثریت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ کی صورتحال تیزی سے خراب ہورہی ہے۔ غزہ میں فوجی آپریشن کو تیز کرنے کا منصوبہ شہری آبادی میں مزید پریشانی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ غزہ پر فوری طور پر ناکا بندی اٹھائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ انسانی امداد ضرورت مند لوگوں تک پہنچے۔ انہوں نےکہا کہ انسانی امداد کی فراہمی کو انسانیت کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ یہ اصول انسانیت ، غیر جانبداری اور آزادی پر مشتمل ہیں۔


































