
اسلام آباد: دہشت گردوں کی خیبرپختونخوا کے علاقے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چھ ستمبر کو صبح چار دہشت گردوں نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش تھی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ چاروں خودکش بمباروں کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا۔ علاقے میں کسی اور خارجی کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔


































