
بغداد : عراق اور شام میں مزاحمت کاروں نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ مزاحمتی فورسز نے شمالی عراق میں الحریر ایئربیس کو دو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ امریکی سفارت خانے میں سائرن سنے گئے۔ گروپ نے کہا کہ یہ اقدام غزہ کے لوگوں کے خلاف حملے کے دوران اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کا جواب ہے۔ ادھر شام میں بھی الحسکہ میں امریکی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد امریکی ایف 15 طیاروں نے بعض عسکری ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
ادھر یمن میں فوج نے امریکی ڈرون کو مار گرایا یہ اسرائیل کے لیے امریکی فوجی مدد کے فریم ورک کے اندر جارحانہ سرگرمیاں کر رہا تھا۔


































