Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

مقدس کتابوں پر حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں، جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقدس کتابوں کے خلاف تشدد کی تمام کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس می مراکش کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی جس میں نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے کے لیے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے اور رواداری کو فروغ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کی تمام کارروائیوں کے ساتھ ساتھ مذہبی علامات، مقدس کتابوں ثقافتی مراکز ۔ عبادات گاہوں اور مزارات پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ قرارداد میں امتیازی سلوک، عدم برداشت اور تشدد کے واقعات بشمول اسلامو فوبیا کی بنیاد پر پیش آنے والے واقعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی اور ترکیہ اور مصر کے سفارتخانوں کے سامنے نسخوں کو آگ لگادی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular