Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

یمنی کشتیوں پر حملہ، 10 شہید، ہمارا خون فلسطینیوں سے زیادہ قیمتی نہیں، یمنی وزیر اطلاعات

صنعا: بحیرہ احمر میں یمنی کشتیوں پر حملے کے بعد یمن اور امریکا میں براہ راست جنگ کے بادل منڈلانے لگے۔ امریکی نیوی نے انصار اللہ کی تین چھوٹی کشتیاں تباہ کردیں اور دس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے۔ جو بچ جانے والے چار اہلکاروں کے ساتھ چوتھی کشتی میں روانہ ہوگئے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حدیدہ کے قریب سمندر میں چھوٹے جہاز کو روکنے کی کوشش پر کی گئی۔
انصار اللہ نے امریکا کو شدید ردعمل سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر لڑائی اور مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔ جو ایک دہائی سے یمن کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔
یمن کے وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہادتوں کے باوجود یمن کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ہمارا عزم امریکہ اور برطانیہ کے اقدامات کی وجہ سے کبھی متزلزل نہیں ہوگا۔
ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ یمن کا خون فلسطینی عوام کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ یمنی عوام اور مسلح افواج فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular