
تہران : ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اہداف پر شدید حملے کئے ہیں۔ ڈرون حملے سے کویت کے آئل سیکٹر کمپلیکس اور ابوظہبی میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ ایرانی ڈرون نے سعودی سرحد کے قریب ابوظہبی کے پیٹرو کیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا جس سے بروج پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں متعدد مقامات پر آگ لگ گئی۔ پلانٹ کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں.
کویت میں آئل کمپلیکس کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے دو پاور پلانٹس، وزارت تیل کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ وزارت تیل کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بھی میزائل حملہ کیا۔ جس سے دھماکا ہوا اور دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ امریکی اور اسرائیلی فوج کے بھی ایران پر حملے جاری ہیں، ایران کے پیٹرو کیمیکل تنصیبات پر حملے میں پانچ افراد شہید جبکہ 170 زخمی ہوگئے۔ امریکا نے ایران کا شاہ کار اسپورٹس اسٹیڈیم بھی تباہ کردیا۔ پاسداران انقلاب نے اصفہان میں ایک ایم-کیو نائن جاسوس ڈرون طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔


































