
داغستان: غزہ میں اسرائیلی بربریت نے ہر دل کو زخمی کردیا۔ روس کے خودمختار علاقے داغستان میں عوام نے ایئرپورٹ پر تل ابیب سےاسرائیلی پرواز پہنچنے کی اطلاع پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین اسرائیل سے آنے والے طیارے پر چڑھ دوڑے ٹرمینل کے دروازے توڑ دیے۔ سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئےجہاز کا گھیراؤ کیا اور فلسطینی پرچم لہرائے۔ اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے پرواز میں اسرائیلی شہریوں کی تلاش میں مسافروں کے پاسپورٹ اور فون چیک کیے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں بیس افراد زخمی ہوگئے۔ 60 کو گرفتارکرلیا گیا۔طیارے کو واپس لوٹنا پڑا۔ ایئرپورٹ کو چھ نومبر تک آنے والی پروازوں کے لیے بند کردیا گیاہے۔


































