Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

علاقائی اقوام کی جدوجہد کے نتیجے میں امریکا کو خطے سے نکلنا پڑے گا، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ٹرمپ کے بیانات خود ان کے اور امریکی قوم کیلئے باعث شرم قرار دیدئے۔ اساتذہ اور طلبا کے اجتماع سے خطاب میں ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ٹرمپ کے بعض بیانات اس قدر پست ہیں کہ وہ جواب دینے کے قابل ہی نہیں۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ طاقت کو امن قائم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کھلا جھوٹ ہے۔ امریکی حکام نے ہمیشہ طاقت کو ظلم، جارحیت، قتل عام اور جنگ کو ہوا دینے کے لیے استعمال کیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ امریکہ نے کب طاقت کو صلح اور امن کے قیام کے لیے استعمال کیا؟۔ اس کے باوجود طاقت کو امن و سلامتی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایران اپنی قومی طاقت کو بڑھانے کے لیے ہر روز کوشاں ہے۔ لیکن امریکیوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو دس ٹن وزنی بم فراہم کئے جسے غزہ کے بچوں۔ اسپتالوں۔ لوگوں کے گھروں۔ لبنان میں اور جہاں کہیں بھی ہو سکا گرایا۔
ولی امر مسلمین نے غاصب صیہونی حکومت کو مغربی ایشیا کے خطے میں بدعنوانی اور جنگ کا منبع اور انتشار کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت جو اس خطے میں ایک خطرناک اور مہلک کینسر کی رسولی ہے، اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اقوام کی جدوجہد کے نتیجے میں امریکہ کو اس خطے سے نکلنا ہوگا اور وہ نکل جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular