
کربلا : محرم الحرام کی آمد سے پہلے کربلا میں روضہ سید الشہد امام حسین(ع) کے گنبد اور ضریح مبارک کی صفائی کا اہتمام کیا گیا، کئی دن تک جاری رہنے والے گردو غبار کی صفائی اور دھونے کے عمل میں درجنوں عاشقان امام حسین علیہ السلام نے حصہ لیا، محرم الحرام کے دوران ہرسال لاکھوں عزادار دنیا بھر سے کربلائے معلی کا سفر کرتے ہیں اور سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کی یاد میں منقعدہ مجالس اور عزاداری میں شرکت کرتے ہیں۔


































