Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

آرمی چیف کا دورہ کراچی

کراچی (نیٹ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے گریژن ہیلتھ سینٹر، فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کے سپہ سالار نے کورونا سے بچاؤ کے لئے کراچی کور کی کوششوں کی تعریف کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹر آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربانیں کر کے دہشت گردوں کو روکا، گارڈز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular