Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

ملک بھر میں اربعین کے جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام ہوگئے

کراچی : کراچی سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں چہلمِ حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر چلتے ہوئے اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگئے۔
کراچی میں چہلم حضرت امام حسین کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکالا گیا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خانوادۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی دینِ اسلام کی سر بلندی کے لیے دی گئی قربانیوں پر خطاب کیا۔
شرکائے جلوس نے ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین ادا کی۔ مرکزی جلوس کے راستے میں جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں، گرمی کے سبب مسلسل عزاداروں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ،تبت سینٹر،ڈینسو ہال سمیت روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔
لاہور میں حویلی الف شاہ اندرونِ دہلی گیٹ سے جلوس برآمد ہوا، جلوس کے شرکاء مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دوپہر کو پرانی کوتوالی چوک پہنچے جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ مرکزی جلوس پانی والا تالاب، ترنم چوک اور اندرونِ بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا رات گئے کربلا گامے شاہ پہنچا۔ راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا جلوس امام بارگاہ یادگار حسین تیلی محلہ سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔
کوئٹہ میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر نکالے گئے دونوں ماتمی جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئے۔ امام بارگاہ ہزارہ نیچاری علمدار روڈ سے برآمد ہونے والا مرکزی ماتمی جلوس بہشت زینب قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ہزارہ ٹاؤن کا جلوس ولی عصر امام بارگاہ سے برآمد ہو کر ہزارہ قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ پشاور میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular