
صنعا : یمنی فورسز کی مآرب میں پیشقدمی روکنے کیلئےعرب اتحاد نےصرواح اور الجوف میں اندھادھند فضائی حملے کئے شہری آبادی پر کئے گئے حملے میں 60 سے زائد شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ ادھر یمنی فوج نے ایک بار پھر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے فوجی ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ یمن سے سعودی عرب کے جنوبی علاقےعسیر کے ظهران الجنوب،یمن کےشہرمآرب اور تعز میں بیلسٹک میزائل داغے گئے جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔ سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے یمن سے داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ کردیے۔ ادھر


































