Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری، دہشت گردی ختم کرنیکا وقت آگیا، وزیراعظم

کوئٹہ : وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی، کابینہ سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح پیغام دیا ہے کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، دہشت گردوں کے مذموم ارادے ناکام ہوں گے، خاک میں مل جائیں گے، دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ دہشتگرد پاکستان کی ترقی اور سی پیک روکنا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور چین میں فاصلے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کا مقصد ملک میں خلفشار پیدا کرنا ہے، دہشت گردوں کےلیے کوئی جگہ نہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، افواجِ پاکستان اور سپہ سالار پُرعزم ہیں، اس مقصد کے لیے افواجِ پاکستان کو تمام وسائل مہیا کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے آئین اور جھنڈے کو تسلیم کرنے والوں سے بات چیت کے راستے کھلے ہیں، دشمن کے ساتھ نہ بات چیت ہوسکتی ہے نہ نرم رویہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular