Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

آپریشن ’’عزم استحکام‘‘ کیلئے 20 ارب کے فنڈز کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، رواں مالی سال میں آپریشن ’’عزم استحکام‘‘ کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی، ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی بھی اجازت دے دی، وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے چینی برآمد کی سمری پیش کی گئی تھی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کیلئے چینی کی برآمد بینک چینلز کے ذریعے مشروط ہوگی۔ برآمد ایل سی کھلنے کے 60 روز کے اندر کی جا سکے گی۔ چینی کی ریٹیل قیمت میں اضافے کی صورت میں برآمد فیصلے پر نظر ثانی ہوگی۔ حکومت ماہانہ بنیادوں پر چینی کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دے دی، ایف سی خیبرپختونخوا کے لئے 27 کروڑ 62 لاکھ سے زائد کی گرانٹ منظور کر لی گئی، ریکوڈک منصوبے پر سکیورٹی اخراجات کیلئے 1 ارب 95 کروڑ 19 لاکھ کی گرانٹ منظور کی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular