
لاہور: امامیہ اسٹوڈنٹس سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کونسل کے پہلے اجلاس میں کابینہ کی منظوری دیدی گئی۔ نو منتخب مرکزی صدر سید امین شیرازی نے نئی کابینہ کا اعلان کیا۔ مرکزی صدر کے اعلان کے مطابق علی زین کو مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان منتخب کیا گیا ہے، جبکہ سروش زیدی مرکزی جنرل سیکرٹری، انیس احمد مرکزی سیکرٹری مالیات، علی رضا نقوی کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور عترت زیدی کو مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری آئی ایس او پاکستان منتخب کیا گیا ہے۔


































