
اسلام آباد: پاکستان میں سینیٹر انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے حتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل اور سینیٹرانوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کیا، بعد میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے مشترکہ دستخط کرکے ایڈوائس صدر کو ارسال کردی، جس کے کچھ ہی دیر کے بعد صدر نے سمری پر دستخط کرکے نگراں وزیراعظم کے تقرر کی منظوری دے دی۔ انوارالحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور ان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں ق لیگ کے ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور وہ 2013 میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے۔


































