
بغداد : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں زمینی کارروائیوں کو وسعت دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر مستقل جنگ بندی اور قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کی ضرورت ہے۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں عرب رہنماؤں کی کانفرنس سے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ امداد کی فراہمی کے کسی ایسے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا جو بین الاقوامی قانون۔ آزادی اور غیر جانبداری کے انسانی اصولوں کے مطابق نہ ہو۔
انہوں نے غزہ سے جبری نقل مکانی کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے کی خوفناک صورتحال پر بھی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں کا الحاق غیر قانونی ہے۔ صرف دو ریاستی حل ہی پائیدار امن فراہم کر سکتا ہے۔


































