Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

برطانیہ اور یورپ میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے

برطانیہ اور یورپ کے متعدد شہر منگل 15 اگست کو بھارت کے خلاف اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے حق میں زبردست نعروں سے گونج اٹھے، بیرون ملک مقیم کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں اور سکھوں پر بھارتی ظلم و جبر کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں کیونکہ کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مظاہرین لندن میں بھارتی ہائی کمیشن، برمنگھم میں بھارتی قونصل خانے اور کوپن ہیگن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور یہ تجدید عہد کیا کہ جب تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر قوم کو آزاد ہونا چاہیے اور شہری آزادیوں سے لطف اندوز ہونا چاہیے، تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کشمیریوں کو ان حقوق سے محروم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آزاد اور جمہوری ہونے کا دعوی کر کے بین الاقوامی برادری کو بے وقوف نہیں بنا سکتا۔ فہیم کیانی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اور بھارت عالمی برادری کو کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے اس بین الاقوامی وعدے پر عملدرآمد میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو چیلنج کرنے کی خاطر بین الاقوامی طاقتوں کو قائل کرنے کے لیے ایک مضبوط مہم کی ضرورت ہے۔ بھارت مغربی حمایت حاصل نہیں کر سکتا جب کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کے نظام کو کھلا چیلنج کیا ہے لیکن کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری نہیں کر رہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular