
قاہرہ : یمنی فوج کے بحری جہازوں پر حملوں نے اسرائیل کی مصروف ترین بندرگاہ ایلات کو اجاڑ دیا۔ مصری چینل القاہرہ الاخباریہ نے ہفتے کو ایلات بندرگاہ کی سیٹلائٹ تصاویر شائع کی ہیں جس میں بندرگاہ پر کوئی جہاز موجود نہیں ہے۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بندرگاہ سنسان ہوگئی ہے کوئی جہاز سامان اتارنے یا چڑھانے کیلئے موجود نہیں ہے۔ یمنی فوج کے اعلان کے مطابق ان تمام اسرائیلی اور غیر اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایلات بندرگاہ کی طرف رواں دواں تھے۔


































