
صنعا: انصار اللہ اور سعودی اتحاد کے درمیان 64 فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ انصاراللہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 64 اجسام کا دو طرفہ تبادلہ کیا گیا ہے جن میں انصاراللہ کے 58 شہداء اور سعودی فوج کے 6 فوجیوں کے اجسام شامل ہیں جب کہ طرفین نے اس عمل کو جاری رکھنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید اقدامات اور معاہدے کئے جائیں گے اور اس حوالے سے مذاکرات کا اگلا دور عید قربان کے بعد ہو گا۔


































