
نابلس : صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ فوجیوں نے طولکرم سے تین کلومیٹر دور نور شمس پناہ گزین کیمپ میں گھس کر درندگی کا مظاہرہ کیا۔ فوجیوں نے مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں، آنسو گیس کے گولے داغے۔ گولیاں لگنے سے 18 سالہ نوجوان شہید ہوگیا جس کی شناخت محمد ابوسعان کے نام سے ہوئی ہے۔


































