
ملتان : ملتان کے علاقے قیصر آباد میں روایتی جلوس نکالنے پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، بانی مجلس ڈاکٹر شاہد کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق جلوس کے شرکاء نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، نہ فیس ماسک کا استعمال کیا اور نہ ہی سماجی فاصلوں کا خیال رکھا گیا، سی پی او سے جلوس کی اجازت بھی نہیں لی گئی۔


































