Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ پر حملوں میں مزید 30 افراد شہید، حماس اور اسرائیلی فوج میں شمال مغربی غزہ میں شدید لڑائی

غزہ: غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری چوبیس ویں روز بھی جاری ہے۔ صیہونی فوج نے القدس اسپتال کے قریب حملہ کردیا۔ اطراف کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ صیہونی حملوں میں مزید 30 افرادشہید ہوگئے۔ گذشتہ روز صیہونی طیاروں نے چلتی بس پر میزائل داغا جس سے بس تباہ ہو گئی اور تمام افراد مارے گئے۔
شہدا کی مجموعی تعداد 8 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ تین ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔صیہونی فوج نے القدس اسپتال جانے والے راستے بند کردئے۔ القدس اسپتال میں 12 ہزار افراد نے پناہ لے رکھی ہے، اسپتال میں 400 مریض اور سینکڑوں زخمی زیرِ علاج ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ القدس اسپتال پر بمباری جنگی جرم ہو گا۔ اسرائیلی بمباری سے دیرالبلا کی مسجد بلال بن رباح شہید ہوگئی۔
حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان شمال مغربی غزہ میں شدید لڑائی جاری ہے۔ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مزاحمت کار قابض افواج کے ساتھ شدید لڑائی لڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular