
تل ابیب: اسرائیل نے مغارب صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے مزید انتیس غیر ملکی رضاکاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔ رہا کئے گئے رضاکاروں کا تعلق اسپین، پرتگال اور نیدرلینڈ سے ہے انہیں اسپین بھیج دیا گیاہے۔
ملک بدر کیے گئے رضاکاروں نے انکشاف کیا ہے کہ حراست کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا اور انہیں ذلیل کرنے کی کوشش کی۔ اٹلی کی اسلامی تنظیم کے سربراہ یاسین لفرام نے کہا کہ اُن پر اسلحہ تانا اور زبردستی کرنا کسی جمہوری ملک کے شایانِ شان نہیں۔اطالوی صحافیوں نے بھی کہا کہ انہیں دواؤں سے محروم رکھا گیا اور ان کے سامان و پیسے چوری کر لیے گئے۔ گذشتہ روز اسرائیل نے صمود فلوٹیلا سے گرفتار ایک سو سینتیس افراد کو رہا کردیا تھا۔


































