
کراچی: گورنر سندھ نے ندیم رضا سرور کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان کر دیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نعت خواں ، نوحہ خواں ندیم رضا سرور اور ان کے صاحب زادوں علی جی اور علی شناور کو گورنر ہاؤس میں ظہرانہ دیا اس موقع پر جنرل سیکریٹری جے ڈی سی ظفر عباس بھی موجود تھے ندیم سرور نے گورنر سندھ کے راشن پروگرام اور فری آئی ٹی پروگرام پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ نے ندیم سرور اور بیٹوں کو سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی اور شیلڈ پیش کی۔ ندیم رضا سرور نے گورنر ہاؤس میں درخت لگایا ۔ ندیم رضا سرور نے 16 طالبعلموں کو نئے لیپ ٹاپ دئیے جس سے ان کے تعلیمی سفر میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔


































