
ممبئی: ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا میں ہندوتوا شرپسند دوران اذان مسجد میں گھس گیا اور لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کیلئے دھمکیاں دیں۔ہندوتوا شرپسندی کا یہ واقعہ ضلع نندربار کے تعلقہ پراکشا میں پیش آیا۔ مسجد میں جیسے ہی اذان شروع ہوئی بھگوا رنگ کا کرتا پہننے شرپسند مسجد میں گھسا اور مائیک بند کرنے کی دھمکی دی۔ جب دیکھا کہ مائیک بند نہیں ہوا تو اس نے خود ہی مؤذن کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ یہ سارے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے نے ریکارڈ کرلئے اس کے باوجود ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ ابھی تک مسجد کی طرف سے کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے۔


































