
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت اپنی آمرانہ روش ترک کر کے ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے تو معاہدہ ممکن ہوسکتا ہے۔ روسی صدر پیوٹن سے رابطے میں ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ بین الاقوامی قانون کی پابندی کرے تو معاہدہ دسترس سے باہر نہیں ہے۔
ادھر اسپیکر قالیباف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیاں ایرانی عوام پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔ اگر آپ جنگ کریں گے تو ہم بھی جنگ کریں گے۔ اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے۔ ایران نے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ فوجی، معاشی یا سیاسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوبارہ ہمیں آزمانے کی کوشش کی تو ایران مزید بڑا سبق سکھانے کے لیے تیار ہے۔


































