
غزہ : غزہ جنگ کو دو سال مکمل ہونے پر ایمسٹرڈیم سے لے کر استنبول تک لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا۔
سب سے بڑا اجتماع نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ہوا جہاں تقریباً ڈھائی لاکھ مظاہرین نے ریلی نکالی اور اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ استنبول میں فلسطینی پرچم اٹھائے ہزاروں افراد نے آیا صوفیہ سے گولڈن ہارن تک مارچ کیا۔ جبکہ ترکیہ کے دیگر شہروں میں بھی اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔ مراکش کے دارالحکومت رباط ۔ اسپین، بلغاریہ میں بھی مظاہرے ہوئے جن میں مظاہرین نے اسرائیلی پرچم نذرِ آتش کیا۔
ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کر گئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔


































