Tue Oct 20, 2026

روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک

روزانہ کی خبریں

عمار الحکیم اور لاریجانی کی ملاقات، علاقائی صورت حال اور ایران عراق تعلقات پر تبادلہ خیال

بغداد : عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم اور ایران کی پارلیمنٹ کے سابق سربراہ علی لاریجانی نے خطے کی صورت حال اور ایران عراق تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں عمار حکیم نے اربعین حسینی کی زیارت کے ایران اور عراق کی دو قوموں اور اقوام عالم پر اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اربعین پر لاکھوں زائرین کی میزبانی پر مراجع عظام، عوام، حکومت، سماجی کارکنوں اور موکبوں کی کاوشوں کو سراہا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے خطے کی سیاسی صورت حال اور عراق اور ایران کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ عمار الحکیم نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور پناہ گزینوں کی اپنے علاقوں کی طرف واپسی کا مطالبہ کیا۔ عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے جنگ کو روکنے کے لیے عالمی برادری کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے خطے اور دنیا پر اس جنگ کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular