Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ایشیا پیسفک میں چین کے اثر و رسوخ سے امریکا پریشان، کھلی دھمکیاں

واشنگٹن: ایشیا پیسفک میں بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ نے امریکا کو پریشان کردیا ۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی غنڈہ گردی کے خلاف صف آرا ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آسٹریلیا میں اپنے ہم منصب سے دوطرفہ مذاکرات کے آغاز سے قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ہم نے بحیرہ مشرقی چین سے لے کر جنوبی بحیرہ چین تک یہاں کے جنوب مغربی بحر الکاہل تک پریشان کن جبر دیکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کی حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ وہ چین کے غنڈہ گردی پر مشتمل رویے سے اپنا دفاع کرتے ہیں۔ امریکی الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ بیجنگ “اثر و رسوخ کے لیے کسی بھی ملک سے مقابلہ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا تھا کہ چین اور بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے درمیان تعاون کھلا اور شفاف ہے اور ممالک کی خودمختاری اور مرضی کا مکمل احترام کرتا ہے، ہم کبھی بھی کسی سیاسی معاملے کو جوڑتے ہیں اور نہ ہی کسی تیسرے فریق کو نشانہ بناتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular