
واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار ہماری پرانی پالیسی ہے۔ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے حامی نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کیلئے پُرعزم ہیں۔ امریکا مہلک ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے نظام کی مضبوطی کیلئے بھی پرعزم ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق ہمارے خدشات واضح ہیں، پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔ ہم اپنی پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھیں گے۔


































