Sat Oct 24, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

امریکا نے تائیوان میں اسلحہ کے ڈھیر لگانا شروع کردئے

واشنگٹن: امریکا نے تائیوان میں اسلحہ کے ڈھیر لگانا شروع کردئے۔ تائیوان کو رواں برس امریکا سے 50 کروڑ ڈالر کے ہتھیار ملنے کا امکان ہے۔ بیجنگ کی جانب سے تائیوان کے قریب فوجی مشقوں کی وجہ سے امریکا نے ستمبر میں تائیوان پالیسی ایکٹ منظور کیا تھا جس کے ذریعے تائپے کو اربوں ڈالر کی عسکری معاونت کی جائے گی۔ لیکن اب تک ہتھیاروں کی فراہمی تعطل کا شکار تھی جس کے بعد تائیوان کے وزیر دفاع چیو کیو چینگ نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن ایک علیحدہ تیز تر اسلحہ پیکیج کی فراہمی پر بات کر رہا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 50 کروڑ ڈالر کے پیکیج میں ایسے ہتھیار فراہم کیے جائیں گے جن کی ہمارے اپنے ملک میں تیاری میں تاخیر ہو رہی ہے۔انہوں نے اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ کس قسم کا دفاعی ساز و سامان اسلحہ پیکیج میں شامل ہوگا، وزیر دفاع نے کہا کہ جلد ہی یہ تفصیلات دونوں طرف سے سامنے آجائیں گی۔
واضح رہے کہ امریکا کئی دہائیوں سے تائیوان کو اسلحہ فروخت کر رہا ہے لیکن پچھلے ستمبر میں امریکا نے ایک معاہدہ کیا جس کے مطابق 4 برس کے دورانیے میں ساڑھے 4 ارب ڈالر کی عسکری معاونت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular