
دمشق: شام پر قابض امریکی دہشت گرد نے قومی وسائل بالخصوص تیل کی چوری کا شرمناک سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ چوری شدہ شامی تیل کے 45 ٹینکرز کو گزشتہ روز عراق میں اپنے اڈوں پر منتقل کر دیا۔ آئل ٹینکرز کے 2 قافلوں کو غیر قانونی المحمودیہ کراسنگ کے ذریعے عراق پہنچایا گیا۔ مذکورہ آئل ٹینکرز کے چند گھنٹوں بعد 50 دیگر ٹرک الولید کی غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے عراق گئے۔ امریکی فوجی شامی ڈیموکریٹک کرد ملیشیا کے تعاون سے قومی وسائل اور اسٹریٹیجک مصنوعات جیسے کہ گندم اور جو لوٹ رہے ہیں۔


































